ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد، سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای 10ویں رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید ہوئے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال شدت اختیار کر رہی تھی، اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔
انہوں نے ایرانی عوام سے صبر اور اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
