کراچی ویب ڈیسک
کریم آباد انڈر پاس گندی گلی یا پھر جدید سڑک؟ میئر کراچی نے تنقید کرنے والوں کو تصویروں کیساتھ ثبوت دے دیا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کریم آباد انڈرپاس کی دو نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں جن میں دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل بھی موجود ہے۔

میئر کراچی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انڈرپاس کے ایک طرف کا حصہ ہے جس کی چوڑائی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، تصویر میں دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل کھڑی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق انڈرپاس کا دوسرا حصہ بھی موجود ہے جو ان گاڑیوں کے لیے مختص ہے جو مخالف سمت میں سفر کر رہی ہوں گی۔
میئر کراچی نے مزید لکھا کہ یہ تصاویر ان منفی لوگوں کے لیے ہیں جو بغیر تحقیق کیے تنقید شروع کر دیتے ہیں۔

