وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کل متوقع ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا پریس ریلیز جاری ہوچکا ہے، جس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پاکستانی معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اورنگزیب نے کہا کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھے گا اور ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔
دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتیں پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

