
ویب ڈیسک ۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے خلاف مقدمہ ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں گلوکار کی نئی میوزک ویڈیو ’تاتیری‘ریلیز کی گئی ہے جس پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر پنچکولہ کے رہائشیوں نے گانے کے الفاظ اور اس کی فلم بندی پر اعتراض اٹھایا ہے۔
گلوکار کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں بے حیائی سے متعلق ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

