رپورٹ:حفصہ راشد
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد تیسرے روز ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا جب کہ واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع رہائشی عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا، ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، 11 زخمیوں میں 10 کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ ایک مریض اب بھی زیر علاج ہے ملبے سے آخری لاش نوجوان زید کی نکالی گی چیف فائر آفیسر ہمایوں کا کہنا ہے آپریشن طویل ہونے کی وجہ ملبے تلے لاشوں کے دبے ہونا تھا۔ عمارت گرنے کے واقعے میں ہند و مہیشوری برادری سے تعلق رکھنے والے 20 افراد کی میتوں کو موسیٰ لین ایدھی سرد خانے میں آخری رسومات ادا کرنے کے بعد بلدیہ مواچھ گوٹھ مہیشوری قبرستان میں تدفین کردی گئی عمارت گرنے سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ عمارت کے اطراف میں موجود دیگر عمارتوں کو بھی خالی کرا کر پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی دب گئے ہیں۔ لیاری کے ہی علاقےآگرہ تاج میں بھی 8 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، انتظامیہ نے خطرناک قرار دے کر عمارت کو خالی کر واکے سیل کردی ہے، عمارت کی بجلی بھی کاٹ دی گئی اور پانی کی ٹینکی بھی توڑ دی گئی۔ عمارت کے بلڈر کے خلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ٹھیکیدار بھی نامزد ہے۔ مقدمہ ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، عمارت 2 سال قبل تعمیر کی گئی تھی
لیاری منہدم عمارت کا ریسکیوآپریشن مکمل27لاشیں نکال لی گئیں ایک اور عمارت خطرناک قرار
