واشنگٹن:ویب ڈیسک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہےکہ اگر امریکا پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گی ٹرمپ نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملےکا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت سے اس سطح کا حملہ کرےگی جو پہلےکبھی نہیں دیکھا گیاامریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کراسکتے ہیں اور اس تنازع کو ختم کرسکتے ہیں۔دوسری جانب کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکی مفادات کو نقصانات پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہےسابق سفیر علی سرور نقوی کا کہنا ہے کہ ایران بحرین اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ کر سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی برتری کے باوجود اسرائیل اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے ایران کی جانب سے حملوں کی زد میں ہےخیال رہے کہ ایران نے آج صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا۔ تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے جن میں متعدد عمارتیں کھنڈر بن گئیں۔ہفتے کی رات کے بعد ایران کا یہ تازہ حملہ ہے، حملوں میں کم ازکم 8 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہیں پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا ہےکہ اگر اسرائیل باز نہ آیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے اور مہلک حملےکیے جائیں گے۔