آپریشن بنیان مرصوص: میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جس میں اللہ پاک کے حکم و مدد سے الحمداللہ بھارتی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام ہوا پاکستان کے سارے مزائیل اپنی اہداف پر ٹھیک لگے پاکستان نے بھارت کو جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد پوسٹس تباہ کی ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس، رنگ کنٹوئر کو ملیا میٹ کیا
پٹھان کوٹ، گجرات، اور سرینگر میں بھی بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا برنالہ اور پٹھان ایئربیس بھی تباہ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے آدم پور میں بھارت کا جدید ترین ایئر ڈیفینس سسٹم ایس 400 سسٹم تباہ کردیا
ملک کی موجوہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان انکی بہن علیمہ خان کی جانب سے سامنے آیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی نے کہا ہے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی نےتین نکاتی پوائنٹس بھیجےہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیے جا رہے، 8مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سےبات کرائی گئی، میری بہنوں سےملاقات نہیں کراتے ان کا کہنا تھاکہ ہم کتابیں پہنچانےکی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سےچیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنےوالوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، وقت بدل چکا ہے۔ تحریک کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کواسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔