ویب ڈیسک :
سندھ بلوچستان بارڈر پر کنال کے معاملے پر احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش پر ٹرانسپورٹر نے بھی احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔ سابق رکن سندھ اسمبلی و چیرمین اعوان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن وصدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر کا کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے ۔

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پیر اٹھائیس اپریل تین بجے ٹرک اسٹینڈ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاوس تک ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام ٹرانسپورٹ تنظیم شریک ہوں گی ۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق دس روز سے انکی چالیس ہزار گاڑیاں راستوں میں کھڑی ہیں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے فوری سڑک کلئیر کرائے ہم ٹرانسپورٹرز نے کنال کے ایشو پر سندھ حکومت کا ساتھ دیا ہمارے ڈرائیور گرمی کی شدت کی وجہ سے انتقال کر رہے ہیں جبکہ ملکی معیشت کو بھی یومیہ بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے ۔

