ویب ڈیسک :

پاکستان میں فلم صنعت کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں فلم سٹی اور فلم اسٹوڈیوبنانےکا اعلان کردیاگیاہےاس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے

جس کے مطابق فلموں کی تیاری کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی” تشکیل دی گئی۔کمیٹی کی کنوینر پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی جب کہ عظمٰی بخاری، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار  رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے، منصوبے کے ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔