چٹان اسپیشل :
صدرآصف علی زرداری کے دوست اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ صدر مملکت مکمل فٹ ہیں سوشل میڈیا اور بھارتی چینل بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں آصف زرداری کی عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران طبعیت خراب ہوئی ،صدر مملکت نے خود فون کرکے خرابی طبعیت کا بتایا،صدر مملکت کی صحت اب بہت بہتر ہےکوئی پریشانی کی بات نہیں ،نواب شاہ میں بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انکو کراچی منتقل کیا گیا تھا،صدرمملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ صدر مملکت مکمل طورپر فٹ ہیں چوبیس گھنٹوں میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔میرا فرض بنتا تھا کہ دنیا کو صدرآصف زرداری کی طبعیت کے متعلق بتاکر قیاس آرائیوں کا خاتمہ کروں ،صدرمملکت کا علاج اس وقت بھی جاری ہے