شوبزڈیسک:

بھارتی سپراسٹار سلمان خان کی نئی فلم سکندر کا فلم شائقین کو بڑی بے چینی سے انتظار ہے فلم کی ریلیز کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہی فلم بینوں کی دل چسپی اس میں بڑھتی جارہی ہے بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں سلمان خان کے فینز کو سکندر کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار ہے۔اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری اور ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ فلم ’سکندر کا نیا گانا ’’تیرے بنا‘‘ریلیز کردیا گیاجس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے گانے میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری کمال کی نظر آرہی ہے سلمان خان جیسے بڑے ہیروکے سامنے رشمیکا نے جم کر اپنی ادائیں دکھائی ہیں

رشمیکا اس سے قبل تامل اسٹا الو ارجن کے ساتھ بلاک باسٹر فلم پشپا میں اپنی جاندار ادکاری اور اداوں سے دھوم مچاچکی ہیں اس وقت رشمیکا کا بھارتی فلم انڈسٹری کی ٹاپ ہیروئن میں شمار ہوتاہے۔