
ویب ڈیسک :
پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے دہشت گردوں کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا ، گورنر ہاوس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا کہ تنگ نظری کا مظاہرہ کرنا چھوڑ دیں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں امن امان پر توجہ دینا ہوگی۔ تمام جماعتوں کو ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالنا ہوں گے۔ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے۔قومی مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوں گے ۔دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا مقابلہ کریں گے۔ ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے سارا پاکستان ایک پیج پر ہو تاکہ مسائل کا حل نکال سکیں ۔ اپوزیشن زاتی مداد کےبجائے ملکی ایشوز پر بات کرتے اپوزیشن رہنما سے درخواست ہے کہ وہ اپنی قیادت کے لئے معافی مانگنے کے علاوہ بھی کوئی کام کرلیں۔