ویب ڈیسک:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر میں جہاں انکے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے وہیں بین القوامی مارکیٹ میں کئی مصنوعات کی قیمتوں کی آسمان پر پہنچ جائیں گی ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول آئی فون کی قیمت بھی ان منصوعات میں شامل ہے جس کی قیمت پر نئے امریکی ٹیرف پراثر انداز ہوں گی ، پاکستان کے لئے جو امریکی ٹیرف عائد کیا گیاہے اس کے بعد آئی فون کی قیمت دس لاکھ روپے تک پہنچ جائیگی ۔ پاکستانی مارکیٹ میں پہلے ہی آئی فون امریکی مارکیٹ کے مقابلے میں کئی گناہ مہنگا فروخت ہوتاہے اور اس پر ٹیکسز کی شرح بھی کافی لاگو ہے ۔ آئی فون جیسی کئی امریکی مصنوعات بھی چین میں تیار کی جاتی ہیں۔ اس درآمدی ٹیکس کو عالمی تجارتی نظام کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے، ایپل کے حصص کی قدر 9.3 فیصد تک گِر چکی ہے۔ یہ مارچ 2020 کے بعد سے اس کی سب سے کم قدر ہے۔ ایپل ہر سال 22 کروڑ آئی فون فروخت کرتا ہے اور اس کے سب سے بڑے خریدار امریکہ، چین اور یورپ ہیں

سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1599 ڈالر (ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ اگر اس میں 43 فیصد اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا تو اس کی نئی قیمت 2300 ڈالر (ساڑھے چھ لاکھ روپے) ہوگی۔ پاکستان میں ایپل کے ڈسٹریبیوٹر مرکنٹائل کے مطابق ملک میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت تین لاکھ 17 ہزار (1130 ڈالر) اور سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت چھ لاکھ 24 ہزار (2224 ڈالر) ہے اب دیکھنا ہوگا یہ ایپل نئے ٹیکسز کا بوجھ خود برداشت کرتاہے یا پھر صارفین پر ڈالتاہے نئے ٹیرف کا نفاذ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب آئی فون کمپنی نے اپنا نیا ماڈل آئی فون سترہ مارکیٹ میں متعارف کراناتھا نئے ٹیکسز کے نفاذ کے بعد امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ کمپنی اپنی لاونچنگ میں کچھ تاخیر کرسکتی ہے ۔