مشرق وسطیٰ میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، جس کے باعث اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بیشتر فوجی اب اپنے اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، جبکہ کئی سرگرمیاں دور دراز سے (ریموٹ) چلائی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کی وجہ سے 13 امریکی فوجی اڈے شدید نقصان اٹھا چکے ہیں اور کچھ اڈے ناقابل استعمال ہو گئے ہیں، جن میں کویت میں موجود اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

اخبار کے مطابق اڈوں پر اس وقت صرف پائلٹس اور ٹیکنیشنز کی محدود تعداد موجود ہے، جبکہ دیگر عملہ ریموٹ طریقے سے کام کر رہا ہے۔