پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واپسی کے سفر کے لیے اضافی ایندھن اپنے ساتھ لے کر آئیں۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کر دیا ہے۔
ائیرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز کو ایندھن کی کمی کے باعث مسقط میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اضافی ایندھن لانے کی شرط کے باعث غیر ملکی ائیرلائنز کو بعض اوقات مسافروں کے سامان اور کارگو میں کمی کرنا پڑ رہی ہے۔
