کراچی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 15 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 31 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 152 ڈالر سے 4 ہزار 565 ڈالر تک جا پہنچی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے بڑھ کر 7 ہزار 824 روپے ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔