امریکی میڈیا کے مختلف چینلز کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکات پر مشتمل ایک منصوبہ پاکستان کے ذریعے بھجوایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں امریکہ نے ایران کے سامنے کئی شرائط رکھی ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور اسے ایک آزاد بحری راستہ برقرار رکھنے کی شرط بھی شامل ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی افزودگی نہ کرے، جبکہ نطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری تنصیبات کو ختم کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایران کو خطے میں پراکسی گروپس کی مالی معاونت بھی روکنا ہوگی۔
