پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث پاکستان سپر لیگ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے درمیان میچ کے دوران زخمی ہوئے اور ان کے کندھے کا جوڑ اتر گیا۔
پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل ان کی ریکوری اور ری ہیب سے متعلق منصوبہ تیار کرے گا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان کی مکمل فٹنس بحال ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی کی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
