کراچی ویب ڈیسک :
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد کی شادی آج کراچی میں ہوگی میڈیا رپورٹس میں 27 سالہ قومی کرکٹر ابرار احمد کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابرار احمد کی شادی آج بروز ہفتہ 4 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی جب کہ ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا ۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گزشتہ شب ابرار احمد کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ابرار احمد کی انسٹا اسٹوری پر بھی ان کی سبز شلوار قمیض میں ملبوس تصویر شیئر کی گئی ہے۔ تاہم ابرار کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ابرار احمد ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سات وکٹیں لیکر دھوم مچائی تھی۔
