اسپورٹس ڈیسک :
فٹ بال کے لئے مشہور ملک اٹلی نے اب کرکٹ کے میدانوں میں بھی ایکشن دکھانا شروع کردیا ہے ۔آئی سی سی ٹی ٹوینٹی میں کوالیفائی کرنے کے بعد اٹلی دنیا کئی کرکٹ ٹیموں کے لئے خطرہ بن سکتی ہی کیونکہ اٹلی کے کھلاڑیوں کی تسلسل کے ساتھ پرفارمنس ثابت کرتی ہے کہ کرکٹ کے میدانوں میں جلد اٹلی کی ٹیم کا ڈنکا بجے گا، آئی سی سی کے مطابق 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اب تک 15 ٹیموں نے کولیفائی کیا ہے۔ ایشیا کے کوالیفائر کے بعد مزید تین ٹیمیں اس ایونٹ میں شامل ہو سکیں گی۔ جبکہ افریقی کوالیفائر سے مزید دو ٹیمیں شامل ہوں گی۔ یعنی اس ایونٹ میں کل 20 ٹیمیں حصہ لیں گی اٹلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے یورپی کولیفائنگ ٹورنامنٹ کے دوران نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے باوجود اٹلی نے نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہونے کی بجائے نیدرلینڈز کے ساتھ اس میگا کرکٹ ایونٹ کے لیے کالیفائی کر لیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ دونوں ٹیمیں آئندہ سال انڈیا اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے کوالیفائینگ راؤنڈ کے میچ میں اٹلی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیم 15ویں اوور میں تو ایسا نہ کر سکی مگر انھوں نے ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ ایک لمحے پر اٹلی کی ٹیم کے خواب بکھرتے تو نظر آئے مگر بازی رن ریٹ پر جا کر بدل گئی۔ نیدرلینڈز نے تو میچ جیتنے کی وجہ سے کالیفائی کر ہی لیا مگر اٹلی کی ٹیم کا رن ریٹ انھیں ایس ایونٹ کی جانب لے گیا اٹلی کی ٹیم میں سب سے اہم کردار ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بلے باز جو برنز کا ہے تو یہ بات غلط نہیں ہوگی۔ جو برنز نے سنہ 2014 سے سنہ 2020 تک آسٹریلیا کے لیے 23 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اٹلی کی ٹیم کے کپتان جو برنز کے علاوہ میننٹی برادران (یعنی ہیری میننٹی اور بینجمن میننٹی)، جسٹن موسکا، انتھونی موسکا، گرانٹ سٹیورٹ اور تھامس ڈراکا شامل ہیں انکا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے اٹلی سنہ 1984 سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا رکن ہے۔
فٹ بال کے بعداٹلی کی کرکٹ کے میدان میں دھوم
