ویب ڈیسک :
اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی اداکارہ کی موت کی وجہ کا تعین کرکے رپورٹ تیار کریگی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری اور دیگر بھی شامل ہیں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، حادثے، خودکشی یا قتل سے متعلق شواہد جمع کرے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو تفتیش سے متعلق آگاہ کرے گی یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ادکارہ کی موت تقریبا سات سے آٹھ ماہ قبل ہوچکی تھی
ادکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت قتل،حادثہ یا خودکشی ،تحقیقاتی ٹیم تشکیل
