تہران :ویب ڈیسک
ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے یاد رہے کہ کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے سیاری ایک ایڈمرل اور ایرانی فوج کی بحریہ کے سابق کمانڈر ہیں، ان کی پیدائش 1955 میں بوبندگان، شہر فسا، صوبہ فارس، وسطی ایران میں ہوئی وہ 2007 سے 2017 تک ایرانی فوج کی بحریہ کے سربراہ رہے۔ فی الحال وہ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف کے معاون برائے ہم آہنگی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تدریسی عملے کے رکن ہیں سیاری ایران عراق جنگ کے دوران شدید زخمی ہوئے اور ان کی جسمانی معذوری کی شرح 75 فی صد ہے۔ حال ہی میں انھیں ’’فتح‘‘ کے اعلیٰ ترین درجے کا تمغہ بھی عطا کیا گیا۔ آج 13 جون 2025 کو انھیں ایرانی فوج کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا ہے
ایران مسلح افواج کے سربراہ جنرل حبیب اللہ سیاری کون ہیں ؟
