اسپورٹس رپورٹر:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ٹور کے لئے نیا بولنگ کوچ مقررکرتے ہوئے اسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو فارغ کردیاہے۔ پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے ایشلے نوفکے کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے پی سی بی نے بتایا کہ حنیف ملک بیٹنگ کوچ اور محمد مسرور فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو اور عمران اللہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سپورٹ اسٹاف میں شامل نہیں ہیں اس کے علاوہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سپورٹ اسٹاف میں ٹیم اینالسٹ، ٹیم ڈاکٹر ، مساجر اور میڈیا مینجر بھی شامل ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کوکھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے ایشلے نوفکے پاکستان کے باولنگ کوچ مقرر
