
ویب ڈیسک :
شادی کرکے لوٹنے کے معاملات بھارت میں بڑھتے جارہے ہیں تاریخی شہر بھوپال میں اب ایک اسیا واقع سامنے آیا ہے جس نے پیچھلے تمام کیسزکو دھندلادیا ہے بھارتی میڈیا کے مطاب بھوپال میں پولیس نے 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو شادی کرکے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے کہ خاتون مختلف ریاستوں میں 7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹ کر فرار ہوگئی تھی جس پر اسے ‘لوٹ اور اسکوٹ دلہن’ کا نام دیا گیا ہے بھوپال پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب سوئی مادھوپور کے رہائشی وشنو شرما نے پولیس کو شکایت درج کروائی اور بتایا کہ ایجنٹ نے 2 لاکھ روپے لے کر 20 اپریل کو انورادھا سے کورٹ میرج کروائی اور وہ 2 مئی کو تمام قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئی خاتون نے شادی کے لیے قانونی دستاویزات کا استعمال کیا، کچھ دنوں تک شوہر کے ساتھ رہی اور پھر رات کے وقت سونے کے زیورات، نقدی اور الیکٹرانک اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئی جب کہ وشنو شرما سے شادی کرنے کے بعد خاتون نے بھوپال میں ایک اور آدمی سے بھی شادی کی رپورٹ کے مطابق انورادھا اس سے قبل اتر پردیش کے مہاراج گنج کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد بھوپال چلی گئی جہاں وہ مبینہ طور پر ایک گروہ میں شامل ہوئی جو مقامی ایجنٹوں کے ذریعے کام کرتا تھا، یہ ایجنٹس واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصویریں شیئر کرکے شادی کروانے پر کلائنٹس سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے
