
انٹرنیشنل ڈیسک :
تھائی لینڈ دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی اور سیاحت کے لئے جانا جاتاہے ۔خوبصورت جزیرے ۔صاف شفاف پانی۔اور تفریح کے بے شمار مواقع تھائی لینڈ کی سرزمین پر موجود ہیں ۔دنیا کا یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں جانے کی ہر کوئی خواہش رکھتاہے ۔ ویسے تو تھائی لینڈ کی بہت سے چیزیں اور مقامات مشہور ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ تھائی لینڈ کے بادشاہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں انکی دولت۔جائیداد کا انکو خود بھی اندازہ نہیں ، بادشاہ مہا وجیر الونگ کورن کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ سونے کا چمچمہ لیکر پیدا ہوئے تو غلط نہ ہوگا ۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ دنیا کے امیر ترین بادشاہ میں بھی شمار ہوتے ہیں بادشاہ مہا وجیرالونگ کے والد نے 70 سال تک بدھ سلطنت پر حکومت کی، وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک بادشاہت کا تاج پہنے رکھنے والے بادشاہوں میں شامل تھے انکا انتقال اٹھاسی سال کی عمر میں ہوا تھا۔جس کے بعد وجیرالونگ کو مئی 2019 میں تاج پہنایا گیا تھاکنگ وجیرا تھائی لینڈ بھر میں ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں جس میں صرف بنکاک میں موجود 17 ہزار سےزائدجائیدادیں ہیں، کنگ کے پاس 300 سے زیادہ لگژری کاریں ہیں جن میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور یہاں تک کہ اسٹریچڈ لیموزین کے ٹاپ ماڈلز بھی شامل ہیں۔کنگ وجیرالونگ کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 43 بلین امریکی ڈالر ہے، اس بے پناہ دولت کا بیشتر حصہ انہیں وراثت میں ملا ہے۔کنگ کی جائیداد کی فہرست میں 38 پرائیویٹ جیٹ طیار ے اور سونے سے مزین 52 کشتیاں بھی ہیں جنہیں صرف شاہی تقریبات کے دوران استعمال کیا جاتا ہے کنگ وجیر الونگ نے چار شادیاں کی ہیں ہےکنگ وجیرالونگ نے آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے ملٹری اسٹڈیز میں بیچلر زکی ڈگری حاصل کی ہے، وجیرالونگ نہ صرف علمی طور پر قابل شخصیت ہیں بلکہ ایک تربیت یافتہ پیشہ ور فوجی بھی ہیں، وہ ایک سرٹیفائیڈ فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹر پائلٹ ہے، وہ رائل تھائی آرمی میں کل وقتی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

