ویب ڈیسک :
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیضان راوت نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور انکے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ایف آئی اے سائیبر کرائم میں درخواست دیکر ایکشن کرایا جائے گا۔ یاد رہے کہ من گھڑت خبریں پھیلانے پر حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت کاررائی کی منظوری دی جاچکی ہے فیضان رات کے مطابق عوامی خدمت پر سیاسی حسد کرنے والے عناصر بے نقاب ہورہے ہیں جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام اب گمراہ نہیں ہوں گے

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔ وزیربلدیات سعید غنی کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جائے گا غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔فیضان راوت کا کہنا ہے کہ حق کی راہ میں رکاوٹیں آئیں گی، مگر نیت صاف ہو تو کامیابی یقینی ہے۔ عوام کی سہولت اور تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں رہنما پیپلزپارٹی فیضان روات نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا، ہر رکاوٹ کا مقابلہ کریں گے