ویب ڈیسک :

ستائیس سال تک انڈین ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والے ڈرامہ سیریز سی آئی ڈی کے سب سے مقبول کردار اے سی پی پردھیومن کی موت ہوگئی ہے اس بات کی تصدیق چینل انتظامیہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے ۔۔ کچھ تو گڑبڑ ہے دیا ۔۔۔ اور دیا دروازہ توڑدو۔۔ جیسے ڈائلاگ سے شہرت پانے والے اداکار کی جگہ نیا کردار کون ادا کرے گا اس بات کا بھی فیصلہ کرلیا گیاہے ۔

اے سی پی پردھیومن کی موت اور کرادار ختم کئے جانے پرانکے مداح کافی ناراض ہیں بھارتی سوشل میڈیا پر اس وقت سب سے زیادہ ٹرینڈ اسی خبرکا چل رہاہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سی آئی ڈی جیسی مشہور سیریز میں پردھیون من کا کردار لوگوں میں کتنا مقبول ہے۔ ایک نسل ڈرامہ سیریز سی آئی ڈی دیکھ کر پروان چڑھی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پر  پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے، پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔پرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپیکٹر دیا کو روتے جب کہ انسپیکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہےپرومو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے سی پی پردھیومن، ابھیجیت اور دیا اس شو کی پہچان ہیں، ان میں سے کسی بھی ایک کے بغیر یہ شو مکمل نہیں ہوسکتا۔

چند سوشل میڈیا صارفین نے اس امید کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہوسکتا ہے جس طرح پرومو میں دکھائی دے رہا ہے ویسا کچھ نہ ہو لیکن اب چینل نے خود تصدیق کردی ہے کہ آنے والی اقساط میں اے سی پی پردھیومن شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔بھارتی ٹی وی کی جانب سے اے سی پی کی تصویر جاری کی گئی اور شو میں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔