ڈھاکہ:خصوصی رپورٹ: بنگلہ دیش میں ایک بار پھر حکومت کے حوالے سے تنازعہ بڑھتا جارہاہے ،بنگالی میڈیا کے مطابق نگراں حکومت کے سربراہ محمد یونس کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی اطلاعات ہیں اور ایسا لگتاہے کہ آرمی چیف اپنی حکومت سے سخت ناراض ہیں،جمعہ کے روز بنگلہ دیشی فوج کے نویں ڈویژن کو بڑی تعداد میں جمع ہونے کاحکم دیا گیاہے اور ہربریگیڈ سے سو فوجی کو تعینات کیا گیاہے۔

شیخ حسینہ واجد کی حکومت گرائے جانے کے بعدامکان ظاہر کیا جارہاتھا کہ محمد یونس بنگلہ دیش کو بچالیں گے لیکن انکے دور میں امریکہ سمیت کئی ممالک سے بنگلہ دیش کے تعلقات میں خرابی پیدا ہوئی ہے،بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق فوج کو حالات کنٹرول کرنے میں چند دن لگ سکتے ہیں لیکن اشارے مل رہے ہیں کہ فوج نےاقتیدار کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے۔