محمد معظّم خان، تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان
بلوچستان کے ماہی گیروں کا آبی حیات سے محبت کا اہم اقدام

اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا
اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے،

اورماڑہ ساحل پر یہ کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی

ماہی گیروں نے فوری طور پر اس ڈولفن کی مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا

یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔

دوسرے عام طور پر نظر آنے والے ڈولفنز کے برعکس، ریسو کڈولفن بہت موٹی ہوتی ہیں

ان کا سر گول اور چپٹا ہوتا ہے
ریسو ڈولفن تقریباً تمام معتدل اور گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں
یہ کم از کم 1,000 فٹ کی گہرائی میں ڈائیو کر سکتی ہیں

30 منٹ تک سانس روک سکتی ہیں۔
تاریخی طور پر، پاکستان سے ریسو ڈولفنز کے بارے میں صرف تین واقعات کی اطلاع ملی

اور ان کی پاکستان میں موجودگی کی پہلی بار 2000 کی دہائی کے اوائل میں رپورٹ ہوئی

۔ پانچ سال پہلے (24 مارچ 2020) پہلی بار ایک نر ریسو
ڈولفن کو کلفٹن بیچ پر پایا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق، اس نوع کی دولفن کو 30 مواقع پر پاکستان کے ساحل پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان میں سے زیادہ تر ڈولفنز موری ریج کے علاقے سے رپورٹ ہوئی ہیں، جو کیپ مونز سے اورماڑہ کے درمیان واقع ہے۔

پاکستان کی وہیلز اور ڈولفین ماہی گیروں کی طرف سے ریسو ڈولفن چھوڑنا ایک اچھا عمل ہے

زیادہ تر پھنسے ہوئے عام طور پر ڈولفنز مر جاتے ہیں۔